City 42:
2026-07-24@06:19:51 GMT

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک: مالی سال (26-2025)کے پہلے 7 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ(جولائی تا جنوری) میں 9.67 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.41 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔ جنوری میں 1.

52 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے 1.38 ملین ٹن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ سے چینی سفیر ملاقات، بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی

دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

دسمبر میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 4.50 ملین ٹن پیٹرول، 4.24 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.26 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.37 ملین ٹن پیٹرول، 4.06 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.41 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

فلپائن میں خوفناک آتشزدگی، 1000 مکانات خاکستر ، ہزاروں افراد بے گھر

پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب تین اور چار فیصد کا اضافہ جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی فروخت ریکارڈ کی گئی مالی سال ملین ٹن

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ