پنجاب خصوصاً لاہور میں بسنت کے موقع پر موسم سے متعلق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خوش آئند پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بسنت کے دنوں میں لاہور اور گردونواح میں موسم مجموعی طور پر خوشگوار رہنے کا امکان ہے، جبکہ 6 سے 8 فروری کے دوران موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق بسنت کے دنوں میں درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، جو پتنگ بازی اور دیگر سرگرمیوں کے لیے موزوں سمجھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ شمالی علاقوں میں اس دوران بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ادارے نے شہریوں کو بسنت کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران بجلی کی تاروں اور چھتوں پر خاص دھیان رکھا جائے، دھاتی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے مکمل اجتناب کیا جائے اور موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور گلے کے حفاظتی کور کا لازمی استعمال کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بسنت کے

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی