صنعت و تحقیق کے اشتراک کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں: سردار طاہر محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: نیشنل سینٹر فار فزکس (این سی پی) کی جانب سے منعقدہ پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ دو روزہ نمائش پاکستان میں سائنسی تحقیق کو صنعتی ترقی سے جوڑنے اور جدت پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش تھی۔

نمائش میں پالیسی سازوں، صنعتکاروں، ماہرینِ تعلیم، محققین اور نوجوان سائنسدانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر این سی پی نے اپنی نمایاں کامیابیاں پیش کیں جن میں جدید فزکس آلات سازی، ڈیٹیکٹر ڈویلپمنٹ، میٹیریلز سنتھیسس اور کمپیوٹیشنل فزکس کی تربیت شامل تھیں۔

این سی پی کے مختلف شعبوں نے صنعت اور اسٹارٹ اپس کے لیے تیار کردہ مصنوعات اور پروٹوٹائپس پیش کیے، جن میں صحت کے شعبے کے لیے مصنوعی ذہانت کے نظام، زراعت کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی، کلاؤڈ سیڈنگ، سائبر سیکیورٹی کے حل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے وائر بانڈنگ سہولتیں شامل تھیں۔

اختتامی اجلاس میں این سی پی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قیصر احسن نے کہا کہ یہ ایکسپو صنعت و جامعہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا سنگِ میل ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بی ٹو بی ملاقاتوں اور نیٹ ورکنگ سیشنز کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ اس ایکسپو نے عملی مظاہرے، تکنیکی مباحثے، مشترکہ منصوبہ بندی اور طویل المدتی شراکت داری کے مواقع فراہم کیے۔
یہ نمائش صنعتوں، طلبہ، ماہرین اور عوام کے لیے ایک نادر موقع ثابت ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی تحقیق کو عملی شکل میں دیکھا اور مستقبل کی جدت کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔
یہ نمائش صنعتوں، طلبہ، ماہرین اور عوام کے لیے ایک نادر موقع ثابت ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کی تحقیق کو عملی شکل میں دیکھا اور مستقبل کی جدت کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی صدر سے ملاقات ، کثیرالجہتی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کا اعادہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی صدر سے ملاقات ، کثیرالجہتی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کا.

.. کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیا جائے گا: وزیراعظم بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گرد جہنم واصل اپ کنٹری انکلو ہاوسنگ سوسائٹی میں سوئی گیس کے میٹر لگانے کی تقریب کا انعقاد پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا، سردار محمد یوسف اسلام آباد میں سری لنکا کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب، ہائی کمیشن میں پروقار تقریب کا انعقاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔

فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا