کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، جلد نئے سربراہ کی تعیناتی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی مستعفی، جلد نئے سربراہ کی تعیناتی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز
کراچی(سب نیوز)کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو افسر(سی ای او)مونس علوی نے استعفیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ارسال کر دیا ہے اور جلد ہی نئے سی ای او کی تعیناتی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف تنازعات کاشکار ہو نے والے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنا استعفیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو ارسال کردیا ہے اور جلد نئے سی ای اے او تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے مونس علوی کے استعفے کے حوالے سے تصدیق یا ترید کرنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا جائے گا، مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال خدمات انجام دی جبکہ سی ای او کے عہدے پر طویل مدت تعینا ت رہنے کا ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کے-الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین مارک اسکیلٹن کی جانب سے مونس علوی کا استعفی منظور کرنے کی بھی اطلاعات ہیں اور دوسری جانب نئے سی ای او کے لیے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اور تینوں کا تعلق کراچی سے بتایا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرازبک صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم ازبک صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب، چارج سنبھال لیا امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہو گئی ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کوشاندار سلامی پیش کی ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا،مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم شہباز شریف 13سے 15فروری کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی کا دورہ کرینگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ای او مونس علوی کے الیکٹرک کے کا امکان
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :