حج 2026 کے لیے ویزوں کا اجرا اتوار سے ہوگا، سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2026 کے لیے ویزوں کے اجرا کا آغاز اتوار 8 فروری یعنی 20 شعبان سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کے مطابق ویزوں کا یہ بروقت اجرا ایک تیز رفتار شیڈول کا حصہ ہے، جس کا مقصد مناسکِ حج سے تقریباً 4 ماہ قبل خدمات کی تیاری مکمل کرنا اور عازمینِ حج کو زیادہ سہولت اور آرام فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال
یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
Saudi Arabia begins issuing 2026 Hajj visas on February 8, four months before the pilgrimage.
— KSA Expats (@ksaexpats) February 5, 2026
وزارت نے تصدیق کی ہے کہ بیرونِ ملک سے آنے والے عازمین کے لیے مشاعرِ مقدسہ میں فراہم کی جانے والی خدمات کے 100 فیصد معاہدے مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ میں رہائش سے متعلق تمام معاہدے نُسک پلیٹ فارم کے ذریعے طے پا چکے ہیں۔
اب تک 7 لاکھ 50 ہزار عازمین حج کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 30 ہزار عازمین نے اپنے اپنے ممالک سے براہِ راست حج پیکیجز بھی بک کر لیے ہیں۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارتِ حج وعمرہ کی شاندار تاریخ
اس کے علاوہ مشاعرِ مقدسہ میں بین الاقوامی عازمین کے لیے تقریباً 485 خیمے مختص کر دیے گئے ہیں اور 73 حج امور دفاتر نے اپنے بنیادی معاہداتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
وزارت کے مطابق حج امور دفاتر اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ اندرون و بیرونِ مملکت رابطہ اور ہم آہنگی کا عمل بدستور جاری ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کسٹم ڈیکلیریشن کے نئے اصول و ضوابط جاری کر دیے
وزارت نے کہا ہے کہ ویزوں کا اس قدر ابتدائی مرحلے میں اجرا حج سیزن کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے، جس سے انتظامات مزید منظم ہوں گے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین کو بہتر اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔
یہ اقدام حج انتظامات کو ہموار بنانے اور ممکنہ مشکلات سے بچاؤ کے لیے کیے گئے جامع انتظامی و تکنیکی اقدامات کا حصہ ہے، جن میں مشاعرِ مقدسہ میں خدمات کے معاہدوں کی تکمیل، رہائش و ٹرانسپورٹ کی منظوری، اور خیموں کی تیاری و تقسیم شامل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج پیکیجز سعودی عرب شعبان عازمین حج مشاعر مقدسہ مکہ مکرمہ مناسک حج نسک وزارت حج و عمرہ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حج پیکیجز مکہ مکرمہ کے لیے
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔