طویل پابندی کے بعد بسنت کا تہوار دوبارہ شروع، ’لاہور کے لوگ سونے کے موڈ میں نہیں‘
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
لاہور ایک بار پھر بسنت کے رنگوں میں ڈوب گیا، جمعہ کی رات جیسے ہی گھڑی نے 12 بجائے 3 روزہ بسنت کے تہوار کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ شہر کی فضا رنگ برنگی پتنگوں، ڈھول کی تھاپ اور ’بوکاٹا‘ کی صداؤں سے گونج اٹھی جبکہ شہریوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اس روایتی تہوار کا استقبال کیا۔
بسنت کے موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد تہوار مناتے نظر آئے۔ شہر کی بیشتر چھتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھیں، موسیقی اور گیتوں کی گونج دیر تک سنائی دیتی رہی جبکہ کئی مقامات پر لوگ ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے۔
Lahore ❤️#Basant pic.
— Hanan (@Hanxyz00) February 5, 2026
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں لاہور کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا ہوا نہایت دلکش منظر پیش کر رہا ہے۔ یہ مناظر دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ چوہدری شاہد محمود نے لکھا کہ لاہوریو رات 12 بجے کے بعد 6 تاریخ شروع ہو گئی ہے۔
لاہوریو رات 12 بجے کے بعد 6 تاریخ شروع ہو گئی ھے۔۔ pic.twitter.com/RAAEf71KpE
— چوہدری شاہد محمود (@CSMR786) February 5, 2026
ایک سوشل میڈیا پیج نے رات چار بجے کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں لاہور کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ پیج کی جانب سے کہا گیا کہ گھڑی نے چار بجا دیے ہیں، لیکن آج لاہور کے لوگ سونے کے موڈ میں نہیں۔
It's 4AM but Lahoris are not going to sleep tonight#BasantFestival #PhirAaiBasant #Basant2026 pic.twitter.com/MEmNBfUT7M
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 5, 2026
اسی دوران ایک صارف نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں بسنت کا تہوار مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ بس خوشیاں چیک کریں ????❤️❤️????????????#بسنت pic.twitter.com/yK2U8oZ5Fq
— Muzamil (@muzamil_45) February 5, 2026
پرویز سندھیلا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جاگ اٹھا ہے سارا لہور۔
جاگ اٹھا ہے سارا لہور pic.twitter.com/maabeLFJ0N
— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) February 5, 2026
ایک صارف نے کہا کہ میں 3 سال بعد خصوصی طور پر بسنت منانے کے لیے دبئی سے لاہور آیا ہوں۔ اس وقت لبرٹی چوک جنت کا منظر پیش کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، ایسے شاندار اور منظم ایونٹس عام طور پر دبئی جیسے شہروں میں دیکھنے کو ملتے ہیں مگر لاہور میں اس معیار کا جشن دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔
میں تین سال بعد خصوصی طور پر بسنت کے لئے دبئی سے لاہور آیا ہوں،لبرٹی چوک تو جنت کی طرح لگ رہا ہے،مریم نواز امیزنگ ہیں،ایسے ایونٹ دبئی میں دیکھنے کو ملتے ہیں لاہور میں دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے،جین زی اوورسیز pic.twitter.com/GOHmhvdL5u
— صحرانورد (@Aadiiroy2) February 5, 2026
واضح رہے کہ حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو پتنگ بازی کی اجازت دی ہے تاہم اس کے لیے سخت قواعد و ضوابط بھی مرتب کیے گئے ہیں تاکہ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بسنت لاہور لاہور میں بسنت مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لاہور لاہور میں بسنت مریم نواز بسنت کے رہا ہے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔