گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین ایک بار پھر غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں جس کے تحت 100 کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور کوشش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ گلوبل صمود فلوٹیلا نے ایک بار پھر آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کا اعلان کر دیا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین ایک بار پھر غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں جس کے تحت 100 کشتیاں اور ہزار سے زائد امدادی کارکن آئندہ ماہ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور کوشش کرینگے۔ منتظمین نے مارچ میں سفر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، غزہ جانے والے قافلے میں طبی کارکن اور جرائم کے تفتیش کار بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل نے 40 کشتیاں اور 450 کارکنوں کو پکڑ کر غزہ امداد لے جانے سے روک دیا تھا۔ دریں اثناء گلوبل صمود فلوٹیلا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یہ فلسطین کی حمایت میں تاریخ کی سب سے بڑی اور منظم انسانی امدادی کارروائی ہو گی۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس اقدام کا باقاعدہ آغاز سنہ 2026ء کے 29 مارچ کو ہو گا، جس میں ایک بحری بیڑا اور ایک انسانی امدادی قافلہ بیک وقت روانہ کیے جائیں گے۔

اس مشترکہ اقدام کا مقصد غزہ پر مسلط کردہ غیر انسانی ناکہ بندی کے حصار کو پاش پاش کرنا ہے۔ بیان کے مطابق اس تحریک میں 100 سے زائد ممالک کے ہزاروں رضاکار حصہ لیں گے۔ یہ مہم دراصل غزہ کی پٹی میں شہریوں کی زندگیوں کی تباہی، نسل کشی، سنگین محاصرے اور مسلط کردہ بھوک و افلاس جیسے جرائم کے خلاف ایک پرامن اور مربوط عالمی ردعمل ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدام گذشتہ تحریکوں کی طرح صرف سمندری سفر تک محدود نہیں بلکہ یہ محاصرے کے خاتمے اور غزہ میں انسانی تکالیف کے خاتمے کے لیے ایک وسیع عالمی بیداری کی علامت ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس تحریک میں ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز، نرسیں اور طبی شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اساتذہ، انجینئرز، تعمیر نو کی ٹیمیں، اور جنگی جرائم و ماحولیاتی نسل کشی کی تحقیقات کرنے والے ماہرین بھی اس جامع بین الاقوامی کوشش کا حصہ ہیں تاکہ مظلوم فلسطینی عوام کی عملی مدد کی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی گلوبل صمود فلوٹیلا ایک بار پھر

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا