چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، چینی نائب وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز

بیجنگ : چین کے نائب وزیر خارجہ میاؤ دہ یو نے بیجنگ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز کاظم غریب آبادی نے ایران کی داخلی صورتحال اور ایرانی جوہری مسئلے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران سفارتی ذرائع کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے پرعزم ہے اور منصفانہ اور غیر جانبدار بنیادوں پر مذاکرات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بیرونی دھمکیوں اور دباؤ کی مخالفت کا اعادہ کیا، خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے چین کے کردار کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ چین مزید فعال کردار ادا کرے گا۔میاؤ دہ یو نے ایران کے مسئلے پر چین کے اصولی مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ، نیز اس کے جائز حقوق و مفادات کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی تعلقات میں یکطرفہ بالادستی اور طاقت کے استعمال یا دباؤ کی مخالفت کرتا ہے اور دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے۔ چین ایران سمیت تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی ضوابط کے تحفظ، خودمختاری کے مساوی اصول اور عالمی عدل و انصاف کے فروغ کے لیے تیار ہے۔ملاقات کے دوران فریقین نے چین اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیلان سرمائی اولمپکس ممالک کے درمیان بات چیت، تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع، سی جی ٹی این سروے امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہو گئی چین اور امریکہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں، چینی صدر افغانستان میں دہشت گرد قوتوں سے محتاط رہا جائے، چینی نمائندہ جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، دو نومولود بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ،امید ہے کامیاب ہوں گے،ٹرمپ ایپسٹین اسکینڈل، تازہ دستاویز سامنے آنے پر اینڈریوکو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیاگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین ایران ایران کی ایران کے کے لیے

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار