پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تیار، پہلا معرکہ کل نیدرلینڈز کے خلاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنے سفر کا آغاز ہفتے سے کرے گی، جہاں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔ اس میچ کے ساتھ ہی سلمان علی آغا پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرتے دکھائی دیں گے۔
Colombo is quiet unpredictable.. Rain has disrupted Netherlands practice session before Tournament opener against Pakistan tomorrow#T20WorldCup #Cricket #PAKvNED pic.
— Shakeel Khan Khattak (@ShakeelktkKhan) February 6, 2026
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا میچ سنہالی اسپورٹس کلب کولمبو میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، جو اب تک 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 43 میں سے 27 میچز جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے نامور کمنٹیٹرز کا اعلان
ایشیا کپ 2025 کے بعد پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 ٹی 20 میچز میں 10 فتوحات حاصل کیں، جبکہ حال ہی میں آسٹریلیا کو تین میچز کی ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ بھی کیا۔ ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے کولمبو میں دو بھرپور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے کر تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
???? FREE ENTRY ALERT
The opening match of the ICC Men’s T20 World Cup 2026 at the SSC Grounds, Colombo, will be open to the public tomorrow.
???? Gates 5 & 7 open from 9:30 a.m.
???????? Pakistan vs ???????? Netherlands
???? Match starts at 11:00 a.m. pic.twitter.com/6cOzbLT3ts
— NewsWire ???????? (@NewsWireLK) February 6, 2026
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا ہدف ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹرافی اپنے نام کرنا ہے۔ پاکستان اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 51 میچز کھیل چکا ہے، جن میں سے 30 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ قومی ٹیم 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن بھی رہ چکی ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی