نئے کرنسی نوٹ، چھپائی کابینہ منظوری کے بعد ہو گی، گورنر اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
سلام آباد (نیوزڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ نئی کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا کام کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سخت مانیٹری پالیسی کا معاہدہ ہے۔ برآمدات میں کمی کے باوجود معاشی صورتحال بہتر ہے۔
صارفین کی منظوری کے بغیر اُن کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملکی قرضہ ستمبر2027 تک رول اوور ہو جائے گا جبکہ چھ ارب ڈالر قرض کی ادائیگی کر دی گئی ہے، مزید چار سے ساڑھے چار ارب ڈالر کی ادائیگی رواں مالی سال کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔