کویتی انٹیلیجنس چیف سے اپنی ایک ملاقات میں قاسم الاعرجی کا کہنا تھا کہ بغداد، دہشتگرد گروہ داعش کے غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ بغداد میں عراقی سلامتی کونسل کے سربراہ "قاسم الاعرجی" سے کویت کے انٹیلیجنس چیف "مشعل الهولی" نے ملاقات کی۔ اس موقع پر قاسم الاعرجی نے اس امید کا اظہار کیا کہ علاقائی بحران، جنگ کی بجائے بات چیت و سفارتی ذرائع سے حل ہوں۔ ملاقات میں عراق اور کویت کے درمیان بہترین تعلقات اور ان میں وسعت کا جائزہ لیا گیا تاکہ مشترکہ مفادات و دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ عراقی سلامتی کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بغداد، دہشت گرد گروہ داعش کے غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ ہم اپنی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب مشعل الھولی نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعاون کو جاری رکھنے، خطے کو جنگ کے خطرات اور تنازعات کے پھیلاؤ سے دور رکھنے کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت و عراق کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں قوموں اور حکومتوں کے مفادات کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار

پشاور:

حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔

اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی