وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملے کے بعد عالمی یکجہتی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد واقعے کی مذمت پر اپنے بیان میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ اہم رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس گھناوٴنے جرم کے مرتکب لوگوں کو پوری طاقت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

سعودیہ سمیت متعدد مسلم ممالک کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت؛ تعزیت کا اظہار

امریکی سفارت خانے کا اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت

وزیراعظم نے کہا کہ بہادر پاکستانی قوم اس وقت متحد ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر ہمیشہ کی طرح قائم ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ کے گیٹ پر خودکش دھماکے میں 32 افراد جاں بحق اور 162 ہوئے جن میں سے 29 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار