سیاسی رابطے جمہوریت کاحسن، غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا: محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سیاست میں رابطے اور ملاقاتیں کوئی معیوب بات نہیں بلکہ یہ جمہوری رویے اور سیاسی بالغ نظری کی علامت ہیں، اگر وزیراعظم شہباز شریف ان کے پاس آتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں، یہ بڑے پن کی بات ہے، اصل ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں اور آگے بڑھنے کا راستہ اختیار کریں۔
محمود اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سیاسی لوگ ایک میز پر بیٹھتے ہیں تو سیاست پر ہی گفتگو ہوتی ہے اور اختلافِ رائے کے باوجود بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے، اپوزیشن جماعتوں نے جمہوری انداز میں پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور کسی قسم کی انتشار یا تصادم کی سیاست کے حق میں نہیں۔
محمود اچکزئی نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی صورتحال پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی تناظر میں بسنت جیسی سرگرمیوں کو ملتوی کرنا ایک درست فیصلہ ہے کیونکہ انسانی جانوں کا تحفظ ہر چیز پر مقدم ہے، قوموں کو آگے بڑھنے کے لیے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا پڑتا ہے اور یہی راستہ مستقبل کی بہتری کی ضمانت بنتا ہے۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کی جماعت اپنے مطالبات پر قائم ہے اور 8 فروری کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، جے یو آئی کا مطالبہ ہے کہ ملک میں نئے، شفاف اور منصفانہ انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی عکاسی ہو سکے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اگر جماعت نے کسی جلسے یا جلوس کا اعلان کیا تھا تو اسے منسوخ کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ حالات کو مزید کشیدہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج تک اپوزیشن کی جانب سے دائر کی گئی اپیلیں عدالتوں اور ٹریبونلز میں زیرِ سماعت ہیں، مگر حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ عوامی فیصلوں کا احترام کیا جائے اور سیاسی مسائل کا حل طاقت کے بجائے آئین اور قانون کے دائرے میں تلاش کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل