وزیراعلیٰ پنجاب کا بسنت پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260207-01-11
لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی وجہ سے بسنت کے حوالے سے تمام پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ‘سانحہ اسلام آباد کے پیش نظر میں بسنت کے حوالے سے کل شیڈول تمام سرگرمیاں منسوخ کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ‘لبرٹی اسکوائر پر شیڈول میگا بسنت شو بھی منسوخ ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ ‘یہ ضروری ہے کہ قوم خوارج کے ناسور اور ان کے ہمدردوں کے خلاف متحد رہے اور ان کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں اور ملک کے دفاع میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑے رہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز