Jang News:
2026-07-24@11:04:50 GMT

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

—فائل فوٹو

سانحہ اسلام آباد کے بعد  لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

اس حوالے سے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔

اسلام آباد، خودکش دھماکا، 31 شہید، 170 زخمی، نماز جمعہ کے دوران مسجد کے گیٹ پر حملہ آور نے خود کو اڑالیا

اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں.

..

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ سپروائزری افسران فیلڈ میں متحرک رہیں، متواتر مانیٹرنگ جاری رکھیں، پولیس ٹیمیں ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں۔

 بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرا نیٹ ورک کے ذریعے شاہراہوں اور اہم مقامات کی نگرانی جاری رکھی جائے، عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 یا قرینی تھانے میں دیں۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ

کراچی:

سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔

تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد

سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔

ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی