اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات،امام بارگاہ دھماکے پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
اسحاق ڈار سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات،امام بارگاہ دھماکے پر تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے سفیر، عزت مآب جناب رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔
سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں ایک امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ نے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
سفیر نے نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ کو مختلف دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزمز کے ذریعے متنوع شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ نے باہمی دلچسپی کے اہم ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکیلیفورنیا: گولڈن سٹیٹ – جہاں خواب نہ صرف حقیقت بنتے ہیں بلکہ ہر لمحہ نئی توانائی، جدت اور سکون کا احساس دل میں اترتا ہے۔ پیسفک کی لہریں ساحل پر آکر تازگی بخشتی ہیں، سیرا نیواڈا کے برف پوش پہاڑ بلاتے ہیں کہ چڑھو اور وسیع نظاروں کو دیکھیں، اور سلیکون ویلی کی چمکتی لائٹس راتوں کو مستقبل کی جھلک دکھاتی ہیں۔ ٹی وی سی جے اے اور سعید انٹرنیشنل ہسپتال کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسحاق ڈار سے روسی سفیر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم صومالیہ کی پاکستان سے یکجہتی، اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت اسلام آباد میں سری لنکا کے ہائی کمیشن نے سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ منائی فرانس کی اسلام آباد حملے کی سخت مذمت، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اعلان عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا شکریہ ، دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔