پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار فزکس، اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہیکاتھون کا مقصد ملک میں کوانٹم ریسرچ کیلیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ہیکاتھون میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلیے کوانٹم ٹیکنالوجی پر مبنی حل کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ہیکاتھون کو اقوام متحدہ اور یورپی تنظیم برائے نیوکلیئر تحقیق (سرن) کی بین الاقوامی معاونت بھی حاصل ہے۔ مقابلوں کیلیے ملک بھر سے 950 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سخت انتخابی جانچ کے بعد 42 فائنلسٹ منتخب کیے گئے، شرکاء قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی نگرانی میں جدید 'کوانٹم پروسیسنگ یونٹس' استعمال کرتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔چیئر مین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ ہیکاتھون میں شریک نوجوان پاکستان کے مستقبل کے سائنسی قائدین ہیں۔ کوانٹم ٹیکنالوجی اب ایک تصور نہیں بلکہ عملی حقیقت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عصرِ حاضر کے پیچیدہ مسائل کے حل میں کوانٹم ٹیکنالوجی کا کردار نہایت اہم ہے۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن قومی ترقی کیلیے انسانی وسائل پر بھرپور سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن
پڑھیں:
رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے قائم رائل کمیشن نے شہر کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔
مذکورہ مہم کا مقصد زائرین اور سیاحوں کو مکہ کے تاریخی مقامات، ان کی مذہبی، تہذیبی اور تمدنی اہمیت سے روشناس کرانا اور انہیں شہر کے عظیم ورثے سے مزید قریب لانا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمام اقدامات سعودی وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
’یہ مہم رائل کمیشن کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد تاریخی ورثے کا تحفظ، ثقافتی اقدار کو فروغ دینا اور تاریخی مقامات کو پائیدار تعلیمی اور ثقافتی مراکز میں تبدیل کرنا ہے۔‘
رائل کمیشن کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت درجنوں تاریخی مقامات کی بحالی اور ترقی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ مکہ کے 60 اہم تاریخی مقامات کی دستاویز بندی بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار
اس کے علاوہ 27 تاریخی مقامات عوام اور زائرین کے لیے کھولے جا چکے ہیں اور سات وزیٹر سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد ان تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں، جبکہ زائرین کی اطمینان کی شرح 97.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
مذکورہ اعدادوشمار فراہم کی جانے والی سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ و ترقی کے اقدامات کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تاریخی مقامات تاریخی ورثے رائل کمیشن زائرین سعودی پریس ایجنسی سعودی عرب سعودی وژن سیاح مکہ مکرمہ