جس نے بھی آئین پامال کرنے کی کوشش کی، وکلاء نے مزاحمت کی: رضا ربانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ جس نے بھی آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی، وکلاء نے غیر قانونی اقدام کے خلاف مزاحمت کی۔
انہوں نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک اپنے خطاب میں کہا کہ بار ایسوسی ایشنز کی لمبی تاریخ ہے اور وکلاء نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور جمہوریت کے لیے کوششیں کی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا کہ وکلاء نے مشرف اور ایوب کے غیر قانونی اقدام کے خلاف بھی جہدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن نے کبھی سیاسی جماعتوں کو استعمال نہیں کیا لیکن موجودہ بار ایسوسی ایشن کی قیادت کا کردار سول سپرمیسی کے لیے نظر نہیں آ رہا۔
رضا ربانی نے کہا کہ بیانات آتے رہتے ہیں مگر ماضی کی طرح قیادت کا دو ٹوک مؤقف سامنے نہیں آتا۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئین میں بہت سی غیر ضروری ترامیم کی گئیں اور یہ آئینی ترمیم ججز کے ٹرانسفر اور ججز کی تعیناتی سے متعلق کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن جو بنایا گیا اس میں جوڈیشل ممبران کی تعداد کم ہے اور جوڈیشل کمیشن میں وفاقی وزیرِ قانون کا ہونا غیر ضروری ہے۔
رضا ربانی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب آئین میں مزید ترمیم کی ضرورت نہیں ہے، اب 28 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں اور اگر 28 ویں آئینی ترمیم ہو گی تو آئین کا ڈھانچہ مزید متاثر ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :