بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے متعلق بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والے دعوؤں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا حقائق کے برعکس خبریں پھیلا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ درست نہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’تھوڑا صبر کریں، وقت خود بتا دے گا کہ کس نے کس کا دروازہ کھٹکھٹایا۔‘‘
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے آئی سی سی سے اس وقت رابطہ کیا جب اسے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے ممکنہ بائیکاٹ کے نتائج اور پابندیوں سے آگاہ کیا گیا۔
بعد ازاں ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے خود ایک کوشش کے طور پر پی سی بی کو خط لکھا تھا، جس کا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب یہ آئی سی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خط و کتابت سے متعلق اپنا مؤقف سامنے لائے اور واضح کرے کہ پی سی بی کی جانب سے کیا جواب دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی سی بی

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا