جوڈیشل ریمانڈ مکمل‘ ایمان مزاری کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آ باد(مانیٹر نگ ڈ یسک )جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ایمان مزاری کو انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش نہ کیا گیا جبکہ متنازع ٹوئٹس کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، پولیس کیجانب سے سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پرایمان مزاری اور ہادی علی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ عدالت نے ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر بذریعہ وڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دے دیا، ایمان مزاری ودیگر کیخلاف پولیس کیساتھ لڑائی جھگڑے اور تشدد کا الزام ہے۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حد تک سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی گئی۔دوسری جانب متنازع ٹویٹس کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ اپیل میں 24 جنوری کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایمان مزاری کے فیصلے
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔