City 42:
2026-07-24@05:31:14 GMT

کامیاب بسنت پر لاہور پولیس کا شہریوں سے اظہارِ تشکر

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT

سٹی42: لاہور میں بسنت کے تہوار کے کامیاب انعقاد پر لاہور پولیس نے شہریوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے اہلیانِ لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لاہوریوں نے ہر مرحلے پر پولیس کا بھرپور ساتھ دیا اور تمام طے شدہ ایس او پیز پر عمل کر کے ایک مثبت مثال قائم کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہریوں کے تعاون سے بسنت کی تقریبات پُرامن انداز میں جاری رہیں اور امید ہے کہ تہوار کا اختتام بھی اسی نظم و ضبط کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بسنت کا مقررہ وقت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گا، جس کے بعد پتنگ بازی اور دیگر تمام تقریبات مکمل طور پر بند کر دی جائیں۔

 سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فیصل کامران نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے رات 12 بجے تک تمام سرگرمیاں ختم کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت کے بعد پولیس اور ڈرون کیمروں کے ذریعے شہر بھر میں مسلسل نگرانی کی جائے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش