کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
سائٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروشی میں ملوث 6 جبکہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی ولوٹ مارکی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے دو پستول اورچوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیے۔
گرفتارملزمان میں نورالحق،ساجد، ناصر اور سہیل شامل ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
ملزمان پر ڈکیتی، چوری، لوٹ مار، قتل اور پولیس پر فائرنگ کے مقدمات درج ہیں، گرفتارملزمان کے خلاف مزید مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔
دوسری جانب جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آئس، تنزانیہ اور زرفروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان میں شناخت سجاد، مزمل، انور، راحت، سجاد حسن اور عابد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ نکلے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان کارروائی کرتے کو گرفتار میں ملوث
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔