انتخابات کو شفاف بنانا بڑا چیلنج ہے،چیف ایڈوائزربنگلادیش
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260209-01-10
ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ آئندہ ایک ہفتہ نہایت اہم ہے کیونکہ 12 فروری کو قومی انتخابات اور ریفرنڈم منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں منعقدہ انتخابی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پروفیسر یونس نے کہا،‘‘ہم مطمئن ہیں، ہم بہت خوش ہیں۔ پروفیسر یونس نے کہا کہ اصل چیلنج ووٹنگ کے عمل کومکمل طور پر شفاف اور درست بنانا ہے، اسی لیے آنے والا ایک ہفتہ نہایت فیصلہ کن ہے۔ انہوں نے ملک بھر میں جاری انتخابی مہم کو پُرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری قرار دیتے ہوئے اسے ملکی سیاسی کلچر کے لیے ایک مثبت اشارہ کہا۔ چیف ایڈوائزر نے امید ظاہر کی کہ انتخابات ایک تہوار کی شکل اختیار کریں گے اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں گے، جہاں خواتین سمیت عوام اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔ اجلاس میں، جس کی صدارت چیف ایڈوائزر نے کی، مجموعی انتخابی تیاریوں، سیکورٹی انتظامات اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیف ایڈوائزر
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :