Jasarat News:
2026-07-24@07:03:31 GMT

صلاحیت و سکت کا سوال

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگلا دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن پورے اعتماد کے ساتھ کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی حکومت کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اللہ نے چاہا اور عوام نے انتخابات میں موقع دیا تو ہم حکومت چلانے کے لیے بھی تیار ہیں کیونکہ ہمیں اپنے آپ پر پورا اعتماد اور یقین ہے کہ ہم اِس کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ان کا استدلال ہے کہ جماعت اسلامی نے نصف صدی کے دوران ایسے باصلاحیت اور دیانت دار رہنما تیار کیے ہیں جو ہر شعبے کو چلانے کی بھرپور صلاحیت و سکت رکھتے ہیں۔
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 2001 میں بی این پی کی قیادت میں قائم ہونے والی مخلوط حکومت میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمٰن نظامی اور علی احسن مجاہد نے کابینہ میں اہم منصب سنبھالے تھے اور روزگار بڑھانے، محصولات کو ترقی کے لیے بروئے لانے اور کرپشن کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے والے پروگرام متعارف کرائے تھے۔ ان کا استدلال ہے کہ دو عشروں کے بعد اِس حوالے سے جماعت اسلامی کے اعتماد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما تمام وزارتوں کو عمدگی سے چلانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جماعت اسلامی کے ایک انتخابی امیدوار قانون دان محمدششر منیر کا کہنا ہے کہ میں اکیلا 10وزارتیں چلانے کی صلاحیت رکھتا ہوں۔ اور یہ بھی کہ جماعت اسلامی میں ایسی صلاحیت والے افراد کی کمی نہیں۔
ڈھاکا یونیورسٹی کے پروفیسر اور سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر محمد صدیق الرحمٰن خان کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے2001 سے 2006 تک چند وزارتیں ضرور چلائیں تاہم وہ پوری حکومت بنانے اور چلانے کے حوالے سے زیادہ قابل اعتماد تجربے کی حامل نہیں ہے۔
جہانگیر نگر یونیورسٹی کی سابق پروفیسر اور سیاسی تجزیہ کار دل آراء چودھری کہتی ہیں کہ ملک کو چلانے کے لیے تجربے سے زیادہ صلاحیت اور دیانت کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس وقت جماعت اسلامی کی صفوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور غیر معمولی قابلیت رکھنے والے افراد بہت بڑی تعداد میں ہیں۔ دیگر جماعتوں کا معاملہ اِس کے برعکس ہے۔
بنگالی زبان کے اخبار پروتھوم آلو کے تجزیے کے مطابق جماعت اسلامی کے نشان ترازو کے تحت 224 افراد الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان میں201 اعلیٰ تعلیم یافتہ اور 10نے تو پی ایچ ڈی ہیں۔ بی این پی کے 287 امیدواروں میں229 اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ اِن میں سے 8 کے پاس پی ایچ ڈی کی سند ہے۔

معروف حسن گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے کہ جماعت اسلامی الرحم ن کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع