سابق جج طارق جہانگیری کی عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ طارق جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق جج طارق جہانگیری نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، جہاں عہدے سے ہٹانے جانے کے معاملے پر انہوں نے وفاقی آئینی وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کر دی ہے۔
اپیل میں سابق جج طارق جہانگیری نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بطور جج عہدے سے ہٹانے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ انہیں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر جج کے عہدے سے ہٹایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ برطرفی کا فیصلہ آئینی اور قانونی اصولوں کے برعکس ہے۔
واضح رہے کہ طارق جہانگیری کو 18 دسمبر 2025 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج کے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کے خلاف اب انہوں نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: طارق جہانگیری اسلام آباد
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :