وزیراعلیٰ مریم نواز سے صدر عالمی بینک کی ملاقات، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز سے صدر عالمی بینک کی ملاقات، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2026 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلی مریم نواز شریف نے عالمی بینک کے صدر اور وفد کا پرجوش استقبال کیا۔ملاقات میں صحت، تعلیم، اپنی چھت، اپنا گھر، ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا
دونوں رہنماوں کی ورلڈ بینک اور پنجاب کے درمیان شراکت داری پر بات چیت ہوئی، عالمی بینک کے صدر جے بنگا نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے فلاحی پراجیکٹس کو سراہا۔عالمی بینک کے صدر نے پنجاب میں جاری ٹورازم، ایجوکیشن، ہیلتھ، سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا، انہوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹس کا جائزہ بھی لیا، مستقبل میں موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس اور جامع ترقی کے لیے سپورٹ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی بھی کروائی۔مریم نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ مالی استحکام اور قابل عمل کاروباری ماڈلز کے ساتھ مسلسل تعاون کا خواہاں ہے، ورلڈ بینک کے اشتراک سے کنیکٹڈ پنجاب پروگرام تیارکیا جا رہاہے، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نہ صرف صوبے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی متحرک کرے گا، پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، گورننس اور زراعت میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صوبے میں کارکردگی، شفافیت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔نواز شریف آئی ٹی سٹی، عالمی آئی ٹی سرٹیفیکیشنز، اور ای-پروکیورمنٹ جیسے اقدامات گورننس سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں جبکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے آبپاشی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے عوام کو بتایا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے ذریعے سستی رہائش فراہم کررہے ہیں جبکہ مستحق افراد کے لیے نگہبان پیکج اور ہمت کارڈ جیسی سماجی بہبود کی سکیمیں بھی شروع کی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم آزاد کشمیر کا آئی سی سی آئی کا دورہ، سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا آن لائن جوا تشہیر کیس، ڈکی بھائی، اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد، یوٹیوبر کا صحت جرم سے انکار اسلام آباد میں بغیر رجسٹریشن آن لائن ٹیکسی اور بائیکیا چلانے پر پابندی عائد اسحاق ڈار کا یورپی یونین کیساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اقدامات پر زور سائفر کیس ، سپریم کورٹ نے عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی علما و مشائخ کونسل کا دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دیگا، وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی بینک شراکت داری مریم نواز بڑھانے پر
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔