نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو چاہئے کہ گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ساتھ کوآرڈنیشن اور تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو درکار سہولیات کی فراہمی اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کو فروغ دینا لازمی ہے۔ گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا قیام گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سرمایہ کاروں کو مناسب ماحول کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔ سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون کا قیام معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری انڈسٹریز اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو ہدایت کی کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے رولز کو جلد حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے متعلقہ فورم میں پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان کی جانب راغب کرنے کیلئے انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد کیلئے محکمہ ضروری اقدامات کرے۔ گلگت بلتستان میں موجود تاجروں اور کمپنیوں کی بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اپنا فعال کردار ادا کرے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو چاہئے کہ گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ساتھ کوآرڈنیشن اور تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو درکار سہولیات کی فراہمی اور ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر سیکریٹری انڈسٹریز اور ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان انوسٹمنٹ پالیسی پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں کو کہ گلگت بلتستان نگران وزیر اعلی بین الاقوامی کی فراہمی کہا کہ

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم