بلوچستان اکیلا نہیں، پنجاب ہمیشہ اس کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں خطاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اکیلا نہیں بلکہ پنجاب اس کے ساتھ ہے، اور جو بھی پنجاب کے پاس ہے ہم آپ کے ساتھ بانٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ ایف سی کو 10 ارب روپے کی ضرورت ہے، تب میں نے یہ رقم پنجاب کی طرف سے دینے کا فیصلہ کیا تاکہ فورس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔ پاکستان کا کوئی دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اگر ہم ایک قوم بن کر رہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد، پرتپاک استقبال
انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کی مشکلات کا اندازہ بھی نہیں، ایف سی مشکلات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ آپ کی قربانیوں کو پنجاب کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو چٹان جیسا حوصلہ دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ دشمن بہت تیاری کے ساتھ حملہ کر رہا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہا جائے اور واضح موقف اپنایا جائے۔ عوام اور سیاستدانوں کے ذہنوں میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ جو پاکستان کو کمزور کرتا ہے، وہ پاکستان کا بدترین دشمن ہے، چاہے وہ اندر سے ہو یا باہر سے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، ہر کسی کے ہاتھ میں اسکرین ہے، دشمن نے ہمارے ذہنوں پر حملہ کر دیا ہے۔ اس جنگ کا ہتھیار بندوق نہیں بلکہ بیانیہ ہے۔ 18ویں ترمیم نے ہمیں انتظامی خودمختاری دی ہے، گروہ بندی میں بٹنے کا نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ ہوا، اس طرح کے ظالم کا ہمیں سامنا ہے جو نمازیوں کو بھی نہیں بخشتا۔ جس دن اسلام آباد میں حملہ ہوا، میں نے کہا کہ بطور قوم سخت فیصلہ کرنا پڑے گا۔ کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے اور انہیں ختم کر دینا چاہیے۔ لاکھ وجوہات ہوں، لیکن ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا ہمارا دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین اور نوجوانوں کو میرا پیغام ہے کہ ہر اس چیز کا انکار کریں جو قوم اور ملک کے خلاف ہو۔ بلوچستان کی ذمہ داری آپ کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف سی بلوچستان کوئٹہ مریم نواز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف سی بلوچستان کوئٹہ مریم نواز مریم نواز نے کہا کہ کے ساتھ ایف سی
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد، مولانا سید عروج زیدی اور مولانا سید فرخ عباس سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: میثم عابدی
جامعہ کراچی میں آئی ایس او ڈسٹرکٹ پروفیشنل اور دفترِ مشیر امورِ طلبہ کے زیر اہتمام سالانہ یومِ حسینؑ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں جامعہ کے اساتذہ، طلبہ، علمائے کرام اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت بنی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی کا مقصد انسانیت کو گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر ہدایت کی روشنی سے آشنا کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوری اسلامی ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف جس استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وہ تعلیماتِ حسینی کا عملی مظہر ہے۔ تقریب کے مقررین میں معروف عالمِ دین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کربلا شعور، بصیرت اور حق شناسی کا راستہ ہے، حضرت امام حسینؑ نے اپنی لازوال قربانی سے دینِ اسلام کو نئی حیات عطا کی جبکہ سیدالشہداءؑ سے محبت درحقیقت رسولِ اکرم ﷺ سے محبت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانی تاریخِ انسانیت کی عظیم ترین قربانی ہے۔
معروف اہلِ سنت عالمِ دین مفتی فضل ہمدرد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کی بقا کے لیے عظیم قربانی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حسینیت کا راستہ ہی پاکستان میں امن، اتحاد اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اسی موقع پر مولانا سید عروج زیدی نے کہا کہ واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے ایک ہمہ گیر نمونۂ عمل ہے، جو انسان کو بیداری، حق شناسی اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ تقریب کے درمیان شیعہ اور سنی شرکاء نے مولانا سید فرخ عباس کی اقتدا میں باجماعت نمازِ ظہرین ادا کی۔ شرکاء کے لیے سبیلِ حسینی اور تبرکات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے فروغ کے لیے مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر میناب اسکول کے شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ یوم حسینؑ میں مختلف طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔