نیویارک(آئی این پی )نیویارک کے قریب لانگ آئی لینڈ کے علاقے میں ایک پاکستانی امریکن طالبہ پر مشہور  تیزاب حملے میں ملوث ملزم پانچ سال بعد گرفتار کرلیا گیا ۔

نیویارک پولیس گزشتہ پانچ سال سے ملزم کوپکٹر نے کی کوشش کررہی تھی،تحقیقات کے بعد پاکستانی نژاد امریکی میڈیکل طالبہ نافیہ اکرام پرہونے والے خوفناک تیزاب گردی کے حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کیاگیاہے لیکن اب تک اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی۔مقامی حکام اورپولیس کاکہنا ہے کہ جدید فرانزک شواہد اور ڈیجیٹل ٹریکنگ کی مدد سے پولیس آخرکار ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی،نافیہ اکرام پر یہ حملہ 17 مارچ 2021 کو اس وقت ہواتھاجب وہ لانگ آئی لینڈ میں اپنے گھر کے باہرموجود تھیں،ایک نامعلوم شخص نے انکے چہرے پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔

لاہور والو! پاک ویلز نیو وہیلز ایکسپو میں نئی گاڑیاں اور ٹیسٹ ڈرائیوز آپ کی منتظر

اس حملے کے نتیجے میں نافیہ شدید زخمی ہوئی تھیں،انکی بینائی متاثر ہوئی اور چہرے پر گہرے زخم آئے، واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور معاملے اعلی ترین سطح پر اٹھایا گیا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن