لبنانی مزاحمتی تحریک نے ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اسے عصر حاضر کی تاریخ کا روشن ترین موڑ قرار دیا کہ جو گذشتہ برسوں کے دوران مزید مضبوط، زیادہ اثر انگیز اور زیادہ متاثر کن ہوا ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران کو عصر حاضر کی تاریخ کا ایک روشن ترین موڑ قرار دیا کہ جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں قائم ہوا اور امام خامنہ ای کی رہنمائی و رہبری میں سالہا سال گزارنے کے بعد مزید مضبوط، زیادہ اثر انگیز اور زیادہ متاثر کن ہوا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ ایران کا اسلامی انقلاب آج اپنی 47ویں بہار کے آغاز میں اپنے تمام اصولوں و قوانین پر استقامت کے ساتھ گامزن ہے اور استکباری طاقتوں کے قبضے، انحصار و تسلط کے خلاف آزادی، استقلال اور مزاحمت کی راہ میں تمام مظلوم قوموں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ و قابض صیہونی ریجیم کی دھمکیوں میں شدت کا ذکر کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی تحریک نے تاکید کی کہ یہ دباؤ اسلامی جمہوریہ کے اثر و رسوخ کی توسیع کے بارے عالمی و علاقائی استبدادی طاقتوں کے خوف اور گہری تشویش کی علامت ہے؛ ایک ایسا نمونہ کہ جس نے تمام قوموں کو تسلط و استحصال کی شوم سازشوں کے خلاف مزاحمت کی ترغیب دی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے کہا کہ 11 فروری 1979 کے روز اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد سے جاری مغرب و قابض صیہونی ریجیم کی کئی ایک دہائیوں پر محیط سازشوں اور سخت محاصرے کے باوجود، ایران کی مسلسل ترقی و خوشحالی اُن معاندانہ پالیسیوں کی مکمل ناکامی کی نشاندہی کرتی ہے کہ جنہوں نے دنیا بھر کے سامنے استعمار (استثمار) کا اصلی چہرہ اور تسلط پسند حکومتوں کی جابرانہ پالیسیوں کو آشکار کر کے رکھ دیا ہے۔ لبنانی مزاحمت نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کی ایران کے خلاف دھمکیوں اور جنگ کی جانب توجہ، نہ صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہی عالمی جارحیت و استکبار کے مقابلے کی واحد حقیقی و خود مختار قوت ہے بلکہ اس حقیقت نے پرامن ایٹمی پروگرام اور میزائل دفاعی صلاحیت میں اس کے قانونی حق کے ساتھ ساتھ قبضے اور تسلط کے خلاف علاقائی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت میں ایران کی طاقت و استحکام کے حوالے سے مظلوم اقوام کا اعتماد بھی دوگنا کر دیا ہے۔
  اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسی طاقت کہ جو جائز حقوق پر مبنی نہ ہو، ظلم و تباہی کا باعث بنتی ہے؛ لیکن وہ طاقت کہ جو جائز حقوق کا دفاع کرتی ہو، تمام اقوام کے لئے استحکام، انصاف اور ترقی کا نمونہ بن جاتی ہے۔ لبنانی مزاحمت نے فلسطینی کاز کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موثر کردار کو سراہتے ہوئے، فلسطین، لبنان اور شام میں غاصبانہ قبضے اور اسرائیلی جرائم کی مذمت سمیت غزہ کے عوام کے قتل عام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، نہ صرف ثابت قدمی کے ساتھ لبنانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا اور ان کی سرزمین پر مزاحمت و دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے بلکہ وہ اپنی خودمختاری و استقلال کے نفاذ پر مبنی تمام اقوام کے مسلمہ حق کی بھی کھل کر حمایت کرتا ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں حزب اللہ لبنان نے تاکید کی کہ ہم حزب اللہ اور لبنانی اسلامی مزاحمت میں، آزادی پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کے نمونہ عمل کو فخر کے ساتھ سراہتے اور انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام و بہادر قوم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران حزب اللہ لبنان ایران کے کے خلاف کے ساتھ کی فتح

پڑھیں:

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا

گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم کا سری لنکا ٹور: ٹی20 سیریز نئے مقام پر منتقل، کس کا پلڑا بھاری؟

آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 2025-29 کے تحت کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔

نشرہ سندھو۔

سری لنکا کی جانب سے اوپنرز وشمی گوناتنے اور کپتان چماری اتھاپتھو نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ابتدائی 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے نصف سینچری شراکت بھی قائم کی جو سری لنکا کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھی اوپننگ جوڑی کی 5ویں ففٹی پارٹنرشپ تھی۔

پاکستانی اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ کی رفتار سست پڑ گئی۔ نشرہ سندھو نے پہلے وشمی گوناتنے کو آؤٹ کیا جبکہ بعد ازاں کپتان چماری اتھاپتھو کو بھی بولڈ کر دیا۔

اتھاپتھو اور حسینی پریرا نے دوسری وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے تاہم اس کے بعد پاکستانی بولرز نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔ نیلکشیکا سلوا اور کویشا دلہاری کے درمیان 5ویں وکٹ کے لیے 42 رنز کی شراکت کے علاوہ کوئی بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی جبکہ آخری 7 اوورز میں سری لنکا نے 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں گنوا دیں۔

مزید پڑھیے: فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گل فیروزہ کی مسلسل چوتھی نصف سینچری

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پراعتماد آغاز کیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل چوتھی ون ڈے نصف سینچری اسکور کی۔

انہوں نے ابتدائی پاور پلے میں جارحانہ انداز اپنایا اور صدف شمس کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی۔

Pakistan women beat Sri Lanka women by 5 wickets in the first One-Day International of the three-match series in Hambantota today.@TheRealPCBMedia @TheRealPCB #News #RadioPakistan https://t.co/5cesGghrAK

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) July 23, 2026

بعد ازاں گل فیروزہ اور سدرہ امین نے دوسری وکٹ کے لیے 90 رنز کا اہم اضافہ کیا جس نے پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھ دی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ فوٹو شوٹ میں فاطمہ ثنا اور جے شاہ کا مصافحہ توجہ کا مرکز بن گیا

گل فیروزہ نے 77 گیندوں پر 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صدف امین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 94 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور یوں سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی مسلسل 5ویں ون ڈے فتح ہے جس کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 25 جولائی کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ویمنز بمقابلہ سری لنکا پاکستان ویمنز ٹیم کی فتح سدرہ امین صدف شمس فاطمہ ثنا گل فیروزہ

متعلقہ مضامین

  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟