لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کھیلوں کے حوالے سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ بسنت کے موقع پر لاہور میں قوانین پر ریکارڈ عمل درآمد کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ پنگ گیمز میں 3 ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔ جبکہ حکومت کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ مشکل حالات اور چیلنجز سے گھبرانا نہیں چاہیے۔مریم نواز نے پنجاب کی بیٹیوں کی جانب سے شاندار استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہے۔ اور خواتین ہر میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک عورت ملک، صوبہ، انڈسٹری اور وزارت چلا سکتی ہےبلکہ ایک عورت وزیر اعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم بھی دے سکتی ہے۔ عورت جنگ بھی لڑ سکتی ہے اور جہاز بھی اڑا سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ سال 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیا گیا ہے اور 2026 میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بسنت کے موقع پر لاہور میں قوانین پر ریکارڈ عملدرآمد کیا گیا جبکہ پنجاب کے عوام کو خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

جس شخص نے بطور وزیراعظم ایوان میں بیٹھنا تھا ، وہ قبضہ مافیا کے ہاتھوں ناحق جیل میں ایک ایک دن گزار رہا ہے،شیر افضل مروت

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مریم نواز وزیر اعلی سکتی ہے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی