سکھر میں موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار، شہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا، سکھر کے علاقے منور مسجد نزد ایوب گیٹ میں موٹر سائیکل چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جہاں ایک مبینہ چور کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص منور مسجد کے قریب کھڑی موٹر سائیکل کا تالا توڑ کر اسے چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل کا مالک موقع پر پہنچ گیا۔ صورتحال دیکھتے ہی اس نے شور مچا دیا جس پر قریبی دکاندار اور علاقہ مکین جمع ہو گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔