اب تک کے نتائج کے مطابق بی این پی کو 65، جماعت اسلامی کو 20 اور نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کو 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ این سی پی جماعت اسلامی کے انتخابی اتحاد کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق بنگلہ دیش نیسنلسٹ پارٹی (بی این پی) 65 نشستوں پر آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی کو 20 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش کے انگریزی اخبار ڈھاکہ ٹریبون کے مطابق بنگلہ دیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق بی این پی آگے جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے۔ بی این پی کے سربراہ طارق رحمن بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق بی این پی کو 65، جماعت اسلامی کو 20 اور نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کو 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ این سی پی جماعت اسلامی کے انتخابی اتحاد کا حصہ ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے ساتھ کرائے جانے والے قومی ریفرنڈم میں 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالے ہیں۔ بنگلہ دیش کے 13 ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ یہ انتخابات طلباء کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کے 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں 2 دہائیوں پر محیط شیخ حسینہ کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔ بنگلہ دیش میں قومی انتخابات کے ساتھ قومی ریفرنڈم بھی کرایا گیا ہے۔ اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 67 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے حق میں ووٹ ڈالا ہے جبکہ 33 فیصد ووٹرز نے اصلاحات کے خلاف ووٹ ڈالا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق بی این پی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے انتخابات کے نشستوں پر

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی