پی ٹی آئی قیادت کسی بھی وقت اسلام آباد کی جانب کال کا اعلان کر سکتی ہے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2026 سب نیوز

پشاور:(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت کسی بھی وقت اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے سکتی ہے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آج کا دن پی ٹی آئی کے لئے بڑا اہم دن ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سلمان صفدر کی رپورٹ سے قوم پریشان اور سراپا احتجاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنکھ کے معائنے کے دوران فیملی کی عدم موجودگی سے تکلیف پہنچی ہے اور کتابوں کے حوالے سے ڈاکٹرز کی رائے لینے کی بات سے بھی تکلیف پہنچی ہے، 24 گھنٹے ہونے کے باوجود عدالت نے کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آنکھ کے علاج کے دوران اہلخانہ کی موجودگی ضروری ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف پہنچنے کے باوجود فیصلہ قبول ہے۔ یہ ایک ناقابل سزا جرم ہے جس کی سزا صوبائی اور وفاقی حکومت کو ضرور ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صحت کارڈ کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو صحت سہولیات دیں لیکن بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ تک آنکھ کے قطروں پر رکھا گیا، یہ سب بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا فوری طور پر ذاتی معالج سے علاج کروایا جائے اور وزیر جیل خانہ جات کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی ختم ہونے کی ذمہ دار یہ فارم 47 کی حکومت ہے، ایک جیلر کی کیا حیثیت ہے کہ وہ ایک سابق وزیراعظم کا علاج نہ کروائے۔ کیا بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لے جانے کے بعد وہاں داخل نہیں کروایا جا سکت، یہ حکومت اپنے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ آج ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے اور قوم نماز جمعہ میں بانی پی ٹی آئی کے لیے دعا کرے، یہ حکمران ایک عذاب کی صورت میں عوام پر مسلط ہو چکے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نواز شریف کی طرح عوام کو انگوٹھا دکھا کر جانے والے نہیں۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور امید ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم نامہ جلد جاری ہوگا۔
کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کی تصویر کی مرہون منت ہے، بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر صوبے کے عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔ کسی بھی وقت اسلام آباد مارچ کا اعلان کر سکتے ہیں کیونکہ کور کمیٹی اجلاس میں اراکین نے اسلام آباد مارچ کی رائے بھی دی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے کسی رکن کو کوئی شکایت نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئی زبانیں سیکھنا ثقافتوں کو سمجھنے کے دروازے کھولتا ہے، یونان کی سفیر نئی زبانیں سیکھنا ثقافتوں کو سمجھنے کے دروازے کھولتا ہے، یونان کی سفیر اقوامِ متحدہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کی پروقار تقریب: ’پاکولی‘ کے وفد کی بھرپور شرکت اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی عوام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے یو اے ای نے پاکستان کی قرض واپسی کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کردی عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کن ہیں، انکے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دی جائے، خواجہ سعد رفیق نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے: امریکی صدر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کسی بھی وقت اسلام ا باد بانی پی ٹی ا ئی کی شیخ وقاص اکرم پی ٹی ا ئی کے نے کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا