City 42:
2026-07-24@11:04:15 GMT

سرکاری ملازمین کی رہائش کیلئے نیا آفس میمورنڈم جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک : وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کی رہائش کیلئے نیا آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔

 گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین  کیلئے رہائشی مکانات کی ہائرنگ کا اختیار وزارتوں کو منتقل کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے 31 جولائی 2004 کا سابقہ آفس میمورنڈم منسوخ کر دیا گیا۔ 

نئے میمورنڈم کے مطابق وزارتیں ڈویژنز اور محکمے اپنے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے رہائش ہائر کرنے کے مجاز ہونگے،پالیسی کا اطلاق ابتدائی طور پر چھ مخصوص شہروں کیلئے ہو گا، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ملازمین کے لئے ہو گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات

نئے میمورنڈم کے مطابق ملازمین اپنے استحقاق کے مطابق نجی رہائش کا بندوبست کر کے مطلوبہ دستاویزات جمع کرائیں گے، سابقہ ہائر شدہ مکان خالی کرنے کی رپورٹ اور یوٹیلیٹی بلز کی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی ہے،تمام وزارتوں اور  محکموں میں کرائے کے تعین کیلئے اسیسمنٹ کمیٹی قائم کی جائے گی ۔

لیز معاہدہ عام طور پر تین سال کیلئے ہوگا، ایک سال کا پیشگی کرایہ ادا کیا جائے گا، باقی ادائیگی چھ ماہ کی بنیاد پر کی جائے گی، ادائیگیاں متعلقہ AGPR کے ذریعے کی جائیں گی، قابل اطلاق انکم ٹیکس کی کٹوتی ہوگی،معاہدے میں توسیع متعلقہ وزارت یا محکمہ  کرے گا، لیز کی مدت ختم ہونے سے تین ماہ قبل تجدید یا نیا مکان تلاش کرنا ملازم کی ذمہ داری ہو گی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیشرفت کا جائزہ

نئے میمورنڈم کے مطابق تبادلے کی صورت میں نیا مکان الاٹمنٹ سے قبل نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ لازم ہو گا،میاں بیوی ایک ہی اسٹیشن پر ملازم ہوں تو صرف ایک ہائر شدہ رہائش کا اہل، دوسرا ہاؤس رینٹ الاؤنس کا حق دار ہو گا،کنٹریکٹ ملازمین اسی صورت اہل ہوں گے جب ان کے  معاہدے میں سہولت درج ہو ہو گی،ڈیلی ویجز، ایڈہاک اور کنٹینجنسی ملازمین ہائرنگ کے اہل نہیں ہونگے۔

وزارتیں متعلقہ بجٹ ہیڈ کے تحت فنڈز مختص کریں گی، ہائر شدہ مکان کی الاٹمنٹ پر ہاؤس رینٹ الاؤنس بند کیا جائے گا، الاٹیز کو 5 فیصد کرایہ کٹوتی سے استثنیٰ حاصل ہوگا،یوٹیلیٹی بلز اور کسی نقصان کی ذمہ داری الاٹی پر عائد ہوگی۔

رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا اعلان

نئے میمورنڈم کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے دیہی علاقوں میں شہری علاقوں کے برابر ہائرنگ کی اجازت، ون اسٹیپ بیلو اسیسمنٹ ختم کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نئے میمورنڈم کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن