Express News:
2026-07-24@10:16:27 GMT

سلمان بٹ کا پاک بھارت میچ سے متعلق بڑا بیان

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

سابق قومی کپتان سلمان بٹ نے 15 فروری کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے بڑے ٹکراؤ کے حوالے سے پاکستانی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل ایک ہی وینیو، ماحول اور موسم میں رہنے اور پریکٹس کرنے کی وجہ سے پاکستان کو بھارتی ٹیم پر واضح برتری حاصل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب کوئی بھی ٹیم باہر سے آتی ہے تو اسے نئے حالات اور کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنے میں وقت لگتا ہے، جبکہ پاکستانی کھلاڑی ان حالات سے پہلے ہی ہم آہنگ ہو چکے ہیں۔ اگرچہ بھارتی ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، لیکن کسی بھی نئے مقام پر پہنچ کر کھیل کا آغاز نئے سرے سے کرنا پڑتا ہے، جس کا فائدہ یقینی طور پر پاکستان کو ملے گا۔

سلمان بٹ نے پچوں کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر میچ کے دوران پچیں سلو رہیں اور اسپنرز کو مدد ملی تو پاکستان کا پلڑا بھاری رہے گا کیونکہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں پانچ سے چھ اسپن آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے اس میچ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کو ہرا کر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، لیکن سپر ایٹ جیسے اہم مرحلے سے قبل بھارت کے خلاف یہ بڑا میچ اپنی اصل طاقت اور خامیوں کو سمجھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

ان کے مطابق اس میچ کا ہونا اس لیے بھی اہم ہے تاکہ ٹیم انتظامیہ کو یہ اندازہ ہو سکے کہ مستقبل کی حکمت عملی کو نتائج کے مطابق کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا