سپشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس کا پہلا دستہ پاس آوٹ، محسن نقوی کی جوانوں کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
سٹی 42 : اسلام آباد میں سپشل ویپن اینڈ ٹیکٹس فورس(SWAT) کا پہلا دستہ پاس آوٹ ہوگیا ۔ پاس آوٹ ہونے والے پہلے دستے میں 25 خواتین اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے 20 جوان بھی شامل تھے ۔
اسلام آباد پولیس لائنز میں انسداد دہشت گردی کے لئے خصوصی فورس(SWAT) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چاک و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو سلامی پیش کی۔ محسن نقوی نے جوانوں کی عملی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے اہم ملاقات
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی ۔
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، اعلی پولیس حکام اور پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کے عزیز و اقارب نے اس تقریب میں شرکت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :