نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر حکومت کی نیپرا میں نظر ثانی درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT
نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر وزیر اعظم کے نوٹس کے بعد نیپرا میں نظر ثانی درخواست دائر کردی گئی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے نیٹ سولر میٹرنگ ریگولیشنز سے متعلق نظر ثانی درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پہلے سے موجود سولر صارفین کے لیے نیٹ بلنگ واپس لی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے موجودہ سولر صارفین کو مکمل تحفط فراہم کرنے کی درخواست کی گئی، جس میں کہا گیا کہ موجودہ سولر صارفین کےلیے پرانے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز برقرار رکھے جائیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ موجودہ سولر صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے، موجودہ سولر صارفین کےلیے یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولا برقرار رکھا جائے، صرف نئے سولر صارفین کےلیے نیٹ بلنگ کا نظام لایا جائے۔
دوسری جانب ذرائع نیپرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی سولر ریگولیشز کے حوالے س نظرثانی درخواست مل گئی ہے، اتھارٹی سے درخواست منظور ہونے کے بعد سماعت کا فیصلہ ہو سکے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موجودہ سولر صارفین میٹرنگ ریگولیشنز سولر صارفین کے
پڑھیں:
چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
پاکستانی اداکار شہزاد نواز نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر ہٹا دی جائے۔حال ہی میں شہزاد نواز سے اداکار علی سفینہ نے انٹرویو لیا جس میں ملکی حالات سمیت دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔علی سفینہ نے کہا 'جب بھی کوئی حکومت بدلتی ہے تو آپ کو اپنے اردگرد تبدیلیاں نظر آتی ہیں، مثلاً ایک ثقافتی پالیسی کہتی ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال ہیرو ہیں، ہم ان کے دور حکومت میں ان سب کو دیکھتے ہیں، ان کی تصاویر لگائی جاتی ہیں کہ پھر دوسری آنے والی حکومت ان کی تصویریں ہٹا کر اپنے قائدین کی تصویریں لگادیتے ہیں'۔شہزاد نواز نے سوال کیا کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ غالباً کراچی ائیرپورٹ پر ہوا تھا، جواب میں علی نے کہا بالکل۔علی سفینہ سے گفتگو کے دوران شہزاد نواز کا کہنا تھا 'اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمام کرنسی نوٹوں سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دوں گا کیونکہ لوگوں میں کوئی شرم نہیں ہے، رشوت لے رہے ہیں اور دے رہے ہیں، فراڈ میں ملوث ہیں جب کہ کرنسی نوٹوں پر ان کی تصویر ہے اور وہ آپ کو یہ سب کرپٹ کام کرتے دیکھ رہے ہیں'۔انہوں نے کہا 'اگر اسی طرح نوٹوں کی سرعام بے عزتی ہوتی رہی تو اس تصویر کا کیا فائدہ، ضیاالحق کے دور میں بڑی اچھی تبدیلی آئی کے نوٹوں پر عبارت درج کی گئی رزقِ حلال عین عبادت ہے'۔شہزاد نواز نے کہا 'بعدازاں مشرف کے دور میں اس عبارت کو چھوٹا کردیا گیا، میرے خیال میں اب اسے نوٹوں پر سے نکال دینا چاہیے'۔