Jasarat News:
2026-07-24@16:16:01 GMT

روزانہ پستے کھانے کے حیرت انگیز صحت بخش اثرات

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2026 GMT

روزانہ پستے کھانے کے حیرت انگیز صحت بخش اثرات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پستے نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے مطابق پستے دل کی صحت، وزن کے کنٹرول اور توانائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پستے اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسمانی قوت مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں اور جلد و بال کی صحت کے لیے بھی مفید ہیں۔ پستے دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں، کیونکہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھنے اور خون کی شریانوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

وزن کم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے بھی پستے مفید ہیں، کیونکہ یہ بھوک کو قابو میں رکھتے ہیں اور جسم کو طویل عرصے تک توانائی فراہم کرتے ہیں۔ پستے میں موجود پروٹین اور فائبر نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں اور بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ روزانہ چند پستے کھانے سے دماغی صحت میں بھی بہتری آتی ہے اور یادداشت مضبوط ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں پستے ہڈیوں کو مضبوط بنانے، آنکھوں کی صحت بہتر کرنے اور اینٹی ایجنگ کے اثرات کے لیے بھی مفید ہیں۔

طبی ماہرین کی ہدایت ہے کہ پستے بغیر نمک اور تلی ہوئے کھائیں تاکہ ان کے غذائی فوائد برقرار رہیں اور صحت پر مثبت اثر ڈالیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے بھی کرتے ہیں ہیں اور

پڑھیں:

روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا

روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 20روپے 81 پیسے اور ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکاہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 18جولائی سے پٹرول5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کاتعین 21 جولائی کو ہوا جس میں پٹرول 35پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

22 جولائی کیلئے پٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا جبکہ 23 جولائی کیلئے پٹرول 6 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔گزشتہ روز 24 جولائی کیلئے پٹرول کی قیمت 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 3روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔واضح رہے 17 جولائی کو کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اوگرا یومیہ بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کا فیصلہ کرے گا، اوگرا یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبروسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر اگلی خبرجتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم افغانستان میں طالبان رجیم کیخلاف مزاحمت مزید زور پکڑنے لگی، مخالف گروپوں کے حملوں میں تیز ی آگئی جتنی خطرناک سازشیں نوازشریف کیخلاف ہوئیں عوام کی سپورٹ نہ ہوتی تو ہمارا نام ختم ہوجانا تھا: مریم وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر بلاول برخودار! کشمیر کو کشمور، میرپور کو میرپور خاص نہ سمجھنا، نواز شریف بنگلہ دیش کے صدر مستعفی، اسپیکر پارلیمنٹ قائم مقام ہونگے دنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا
  • سیلف کیئر ڈے: خود کو وقت دینے کی عادت کیوں ضروری ہے؟ ماہرین کی مفید تجاویز
  • پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین، سینیٹ قائمہ کمیٹی نے وضاحت طلب کر لی
  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار