ویلنٹائن ڈے تہوار کے نام پر بد تہذیبی ہے‘ مولانا عبد الماجد
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(پ ر) پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر، ملی یک جہتی کونسل صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ مغربی تہذیب نے بہت سے بے ہودہ رسوم و رواج کو جنم دیا اور بدتہذیبی و بدکرداری کے نئے نئے طریقوں کو ایجاد کیا ہے جن میں سے ویلنٹائن نامی ڈے ایک بد تہذیبی تہوار بھی ہے جو 14فروری کو منایا جاتا ہے، اس دن کو یوم عاشقاں یا یوم ِ محبت کے نام سے منایا جاتا ہے اور تمام حدوں کو پامال کیا جاتا ہے بے حیائی اور بے شرمی کا مظاہرہ ہوتا ہے اور تہذیب وشرافت کے خلاف کاموں کو انجام دیا جاتا ہے، اس کی لپیٹ میں اس وقت پوری دنیا ہے اور بطور خاص مسلم معاشرہ اس کی فتنہ سامانیوں کا شکار ہوتا جارہا ہے حکومت اور والدین کو چاہیے کہ نئی نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مغربی خرافات ہماری نئی نسل اور ہماری مشرقی تہذیب کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جاتا ہے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔