City 42:
2026-07-24@08:01:53 GMT

ڈاکٹرز ڈیوٹی اوقات میں موبائل سے گریز کریں: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

 ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے، صحت کے شعبے میں اونچ نیچ ہو جائے تو لوگوں کی زندگیاں جا سکتی ہیں، ڈاکٹر ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون استعمال نہیں کریں گے تو قیامت نہیں آ جائے گی۔

لاہور میں سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس اور سی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اسپتالوں میں ہرقسم کی ادویات موجود ہیں، سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض امیر نہیں ہوتے، صحت کے شعبے میں اونچ نیچ ہو جائے تو لوگوں کی زندگیاں جا سکتی ہیں۔ 

اقبال ٹاؤن: کرایہ دار نے پولیس کی موجودگی میں خود کو آگ لگا لی

مریم نواز نے ہدایت کی کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ہر چیز اچھی لگتی ہے ، باہر نکلیں ، خود مانیٹر کریں ، دیکھیں کہ سہولیات میں کوئی کمی تو نہیں ، کوئی رشوت لے کر کام تو نہیں کروا رہا۔

وزیر اعلیٰ نے شکایت ملنے پر سخت ایکشن کی وارننگ دیتے ہوئے کہا غریب عوام کی ادویات کے پیسوں میں کرپشن نہیں ہونے دیں گی ، اسپتالوں میں فنڈنگ کا نہیں ، احتساب اور مانیٹرنگ کا مسئلہ ہے ، ماضی میں ادویات موجود ہونے کے باوجود نہیں دی جاتی تھیں،علاج کے لیے رشوت لی جاتی تھی ، کسی ایک کو بھی اچھا علاج نہیں ملتا تو یہ ان کی، وزیر صحت اور ہم سب کی ناکامی ہوگی ۔ 

سردی میں کمی،آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ڈیوٹی کےاوقات میں موبائل فون استعمال نہیں کریں گے  تو قیامت نہیں آ جائے گی،اسپتالوں میں فائرسیفٹی سسٹم کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ بچوں کی ہارٹ سرجری سے متعلق تقریب میں وزیر اعلی  مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کی سرجری کیلئے 3ارب روپے دیئے گئے ہیں،دل کےمریض بچوں کا مکمل ڈٹیا بھی تیار ہے، یہ سوا 10 ہزار سرجریز نہیں ، صحت کے شعبے میں انقلاب ہے۔

وزیر اعلیٰ  کا کہنا تھا کہ 100ارب روپے دینے کے باوجود اسپتالوں میں کئی بار مجرمانہ غفلت بھی سامنے آتی ہے، ایک بیڈ پر دو ، دو، تین، تین مریض کے بجائے ایک مریض ہونا چاہیے، 1500نئے ڈاکٹرز اور 5 سے 6 ہزار نرسز بھرتی کی گئی ہیں، ڈاکٹرز،انسانی زندگیاں بچانے کو اپنا مشن بنائیں۔

اداکارہ سیمی خان کیخلاف مقدمہ درج

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان

پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا  اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا