Jang News:
2026-07-24@05:03:42 GMT

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اجراء کر دیا۔

رمضان ریلیف پیکیج کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلے سال رمضان میں مستحقین کو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے رقم فراہم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے سال رقم 20 ارب روپے مختص کی گئی تھی، اس سال رمضان پیکیج کے تحت 38 ارب روپے مقرر کیے ہیں، مستحقین کو فی خاندان 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، چیف سیکرٹری 15 فروری سے رمضان ماڈل اور سہولت بازار فنکشنل ہوں گے، سلمی بٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں رقم شفاف نظام کے ذریعے تقسیم ہو گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ پیکیج کا مقصد مستحق افراد کو باعزت ریلیف فراہم کرنا ہے، مستحق افراد کو رقوم بینکوں کے ذریعے براہِ راست فراہم کی جائیں گی۔

 سیکریٹری بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ وزراء پر مشتمل کمیٹی رمضان پیکیج کے تمام مراحل کی نگرانی کرے گی اور وزیرِ اعظم خود رقم کی ادائیگی کے نظام کی نگرانی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف

پڑھیں:

سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان

پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری