سابق قومی کپتان سلمان بٹ نے پاک بھارت میچ کے دوران کھلاڑیوں پر ہونے والے اعصاب شکن دباؤ اور میدان کے اندرونی ماحول سے پردہ اٹھاتے ہوئے اسے ایک بہت بڑا موقع قرار دیا ہے۔

ایکسپریس ایکسکلوزیو کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ایک عام آدمی اس دباؤ کا تصور بھی نہیں کر سکتا جو کھلاڑی میدان میں محسوس کرتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں سارا دباؤ دراصل عوامی توقعات کا ہوتا ہے۔ جب پوری قوم آپ سے جیت کی امید لگائے بیٹھی ہو تو ایک کھلاڑی پر پرفارم کرنے کا بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

تاہم، ان کا ماننا ہے کہ ایک پیشہ ور کرکٹر کو اسے بوجھ سمجھنے کے بجائے ایک سنہری موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

ان کے بقول، ’اگر آپ بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کرتے ہیں تو آپ کا نام تاریخ میں ہمیشہ کے لیے رقم ہو جاتا ہے اور آپ کو برسوں یاد رکھا جاتا ہے‘۔

میدان میں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی جملہ بازی پر بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے انکشاف کیا کہ گراؤنڈ میں اترتے ہی موڈ بالکل بدل جاتا ہے اور صرف جیت ہی واحد مقصد رہ جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میچ کے دوران بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور تیکھے جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔

بقول سلمان بٹ، ’کبھی یہ گفتگو بہت اچھی اور خوشگوار ہوتی ہے تو کبھی حالات تھوڑے سخت بھی ہو جاتے ہیں، لیکن یہ سب کھیل کا حصہ ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں صرف اور صرف جیتنے کے لیے میدان میں ہوتی ہیں‘۔

سلمان بٹ نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس میچ کے بارے میں زیادہ سوچ کر خود کو تھکانے کے بجائے ریلیکس رہیں اور میدان میں جا کر حالات کے مطابق فیصلے کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ جیت ہو یا ہار، یہ کھیل کا حصہ ہے، اس لیے کھلاڑیوں کو اسے بہت زیادہ اعصاب پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جاتا ہے

پڑھیں:

پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا