اس موقع پر وفد نے امامیہ سپریم کونسل نومل کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران آغا راحت حسین نے خطاب کرتے ہوئے نومل کے عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ملی و دینی امور میں فعال اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی کی سرپرستی میں انجمن امامیہ اور ہیئتِ آئمہ جمعہ و جماعت کے عہدیداران پر مشتمل ایک وفد نے نومل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے امامیہ سپریم کونسل نومل کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران آغا راحت حسین نے خطاب کرتے ہوئے نومل کے عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ملی و دینی امور میں فعال اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ خصوصاً انجمن امامیہ سپریم کونسل نومل کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے ہمیشہ مرکز گلگت سے مربوط رہتے ہوئے ہر فیصلہ اور ہدایت پر لبیک کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ نہ صرف تنظیمی طور پر مضبوط ہے بلکہ علاقے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر، اصلاحِ معاشرہ اور عوامی فلاح کے کاموں میں بھی بھرپور انداز میں شریک رہا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔

تقریب کے اختتام پر امام جمعہ و الجماعت نومل شیخ نئیر عباس مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے گلگت سے آئے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا اور آغا راحت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ بھی مرکز کے ہر فیصلے پر لبیک کہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مزید برآں، چیئرمین امامیہ سپریم کونسل نومل ڈاکٹر عبد العلی نے اپنے خطاب میں وفد کی نومل آمد اور دفتر کے باضابطہ افتتاح پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی جانب سے دورہ اور حوصلہ افزائی نومل کے کارکنان کے لیے باعثِ تقویت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امامیہ سپریم کونسل نومل، مرکز گلگت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور ملی و دینی سرگرمیوں میں ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ تقریب کے اختتام پر ملتِ جعفریہ کے اتحاد، تنظیمی استحکام اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امامیہ سپریم کونسل نومل کرتے ہوئے انہوں نے تقریب کے نومل کے ادا کیا کہا کہ

پڑھیں:

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ

سٹی 42: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں  نے امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ۔

 یونیورسٹی آف شکاگو کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹل مہارتوں، قیادت اور کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے مختصر مدتی تربیتی پروگرام، کیریئر تیاری اور جدید مہارتوں کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں،  عالمی جامعات کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور مواقع فراہم کرے گی، یونیورسٹی آف شکاگو نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا.

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ

چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا جدید تحقیق، طبی تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں عالمی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گا، جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے شعبوں میں تعاون کے ذریعے پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکتا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو جدید علوم اور عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے کوشاں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو مزید مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) نے پاکستان کے ساتھ تحقیق، طبی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا.

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

ڈی پال یونیورسٹی کا دورہ

 چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کہا نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں اور قائدانہ تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں ممالک کے مضبوط تعلیمی تعلقات کی عکاس ہے، بیرونِ ملک زیر تعلیم پاکستانی نوجوان ملک کے بہترین سفیر ہیں،  وزیراعظم یوتھ پروگرام عالمی تعلیمی اداروں کے تعاون سے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، ڈی پال یونیورسٹی نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیمی مواقع، ڈیجیٹل مہارتوں اور تربیتی پروگراموں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا.

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے مبشر میر کی قیادت میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات
  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات