Daily Sub News:
2026-07-24@03:57:38 GMT

چین امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے، چینی وزیر خارجہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2026 GMT

چین امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے، چینی وزیر خارجہ

چین امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2026 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور ” چین کے حوالے سے خصوصی سیشن ” میں “تاریخ کے عظیم جہاز کی سمت کو درست کرنے کے لیے مل کر کام کریں” کے عنوان سے خطاب کیا۔اتوار کے روز چین۔امریکہ تعلقات کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ دو ممکنہ منظرنامے موجود ہیں: ایک یہ کہ امریکہ چین کو معروضی اورمعقول انداز میں سمجھے اور دونوں فریق مستقبل میں تعاون کی طرف بڑھیں جو بلاشبہ چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ چین سے الگ ہو جائیں، چین کو نشانہ بنانے والے مختلف گروہ اور اتحادتشکیل دیں، حتیٰ کہ “تائیوان کی علیحدگی” اور چین کی تقسیم کے لیے اکسائیں، جو چین اور امریکہ کے درمیان تصادم کا باعث بنے گا۔ چین امریکہ تعلقات کا مستقبل روشن ہے۔ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت تعاون کا نقطہ نظر اور اصول ہی واحد درست انتخاب ہیں۔

چین یورپی یونین تعلقات پر بات کرتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں ۔ چین اور یورپ کو مشترکہ طور پر کثیرالجہتی پر عمل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے وقار کو برقرار رکھنا چاہیے، یکطرفہ بالا دستی کی مخالفت کرنی چاہیے اور گروہی محاذ آرائی کی مزاحمت کرنی چاہیے ۔ یوکرین بحران کے حوالے سے وانگ ای کا کہنا تھا کہ یورپ کو مینو میں نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے۔چین یورپ اور روس کے درمیان مذاکرات اور ان کی تجاویز اور حل کی حمایت کرتا ہے۔ اس عمل میں، بنیادی وجوہات پر توجہ دے کر، ایک زیادہ متوازن، موثر، اور پائیدار یورپی سیکورٹی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکتا ہے تاکہ ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جا سکے اور یورپ میں طویل مدتی امن و استحکام حاصل کیا جا سکے۔ میونخ سیکورٹی کانفرنس کے دوران وانگ ای نے سربیا کے صدر، جرمن چانسلر، یوکرین، ارجنٹائن، آسٹریا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، ناروے، کینیڈا اور چیک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کی “پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب کا انعقاد اگلی خبرپاکستان اور چین کے مابین میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا، میچ کے دوران بارش کے امکانات سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی پنجاب کے محنت کشوں کے لیے ماہ رمضان کے لیے بڑا ریلیف راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت؛ ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں وزیراعلیٰ پنجاب کی پولیس اصلاحات کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن، باڈی کیم اور آن لائن ایف آئی آر کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریا روانہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین امریکہ تعلقات

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان