Jasarat News:
2026-07-24@00:44:37 GMT

جسارت کی خبر پرنوٹس: ڈی آئی جی ٹریفک نے ہدایات جاری کردیں

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260216-01-12
کراچی(ر پورٹ: واجد حسین انصاری) جسارت کی خبر پر کارروائی، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں تمام ایس ایس پی صاحبان، ڈی ایس پی صاحبان، ایس او صاحبان اور روڈ پر موجود افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اہم شاہراہوں پر مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بناتے ہوئے بلاتعطل روانی برقرار رکھیں۔ اضافی نفری تعینات کی جائے تاکہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے ہدایت کی ہے کہ فیلڈ افسران ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل دیں۔ شہریوں کی سہولت کیلیے سوشل میڈیا، ایف ایم ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے متبادل راستوں کے بارے میں بروقت آگاہی فراہم کی جائے، انہوں نے مزید تاکید کی کہ تمام افسران و اہلکار پیشہ ورانہ مہارت، صبر و تحمل اور خوش اخلاقی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی ٹریفک پولیس شہریوں کے سفر کو محفوظ، منظم اور آسان بنانے کیلیے ہمہ وقت متحرک ہے۔واضح ر ہے کہ روزنامہ جسارت نے ہفتہ 14فروری 2026 کو شہر میں بدترین ٹریفک جام کے حوالے سے خبر شائع کی تھی کہ ٹریفک پولیس غیر فعال ہے اور ٹریفک انجینئرنگ بیورو اور ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک جام کے حوالے سے کوئی متبادل ٹریفک پلان نہیں دے سکے۔ خبر میں اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ اگر رمضان المبارک سے قبل ٹریفک پولیس کو فعال اور متبادل ٹریفک پلان تشکیل نہ دیا گیااور ٹریفک کی روانی کیلیے پولیس کی بھاری نفری تعینات نہ کی گئی تو رمضان المبارک میں پورا شہر جام ہونے کا خدشہ ہے۔

واجد حسین انصاری سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی ا ئی جی ٹریفک ٹریفک پولیس اور ٹریفک

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا