پاکستان کا خصوصی طیارہ بھارتی فضائی حدود سے گزر کر کولمبو پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کا ایک خصوصی طیارہ لاہور سے روانہ ہو کر بھارتی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے کولمبو پہنچ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق اس خصوصی طیارے میں پاکستان کی اعلیٰ شخصیت کولمبو پہنچی ہے۔ بین الاقوامی فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارم Flightradar24 کی رپورٹ کے مطابق طیارہ Gulfstream G450 جس کا کال سائن PAAAF296 ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر 1:27 بجے روانہ ہوا اور تقریباً پانچ گھنٹے بیس منٹ کی پرواز کے بعد شام 7:16 بجے کولمبو کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔ یہ طیارہ پاکستان کے جنوبی علاقوں سے گزر کر کراچی کے قریب بحیرہ عرب کی سمندری حدود میں داخل ہوا جہاں سے بھارتی سمندری حدود اور ممبئی کنٹرولڈ ایئر اسپیس کے اوپر سے ہوتا ہوا بھارت کے مغربی ساحل گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک کے قریب سے گزرتا ہوا خلیج بنگال کی طرف پہنچا جہاں سے یہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں لینڈ کر گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔