شیخوپورہ (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سڑکوں کی بندش غیرقانونی ہے۔شیخوپورہ میں تقریب سے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ معائنہ ہوا۔ میڈیکل ٹیم نے علاج پراطمینان کا اظہارکیا۔ جانب سے سڑکوں کی بندش غیرقانونی ہے۔ ماورائے آئین اقدام پر قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی عینک کیساتھ ایک آنکھ کی بینائی 70 فیصد ہے، دوسری آنکھ کی بینائی6/6 ہے، میڈیکل ٹیم نےعلاج پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔دوسری جانب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر دانیال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے دن سے ڈیل اور ڈھیل کے منتظر ہیں۔ یہ وہی بیساکھیاں ڈھونڈ رہے ہیں جن کے سہارے اس تانگا پارٹی کو حکومت میں لایا گیا ۔ ایسی کوئی چیز نہ ان کو آفر کی جائے گی نہ کی جا سکتی ہے۔

دانیال چوہدری نے مزید کہا کہ ضمانت اور ملک سے باہر جانےکی اجازت تب ملتی ہے اگر کوئی جان کو خطرے والی بیماری ہو ۔ ان کا جو علاج ہونا تھا وہ تو فیملی کے دعوے کے مطابق ہو چکا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن