لانڈھی کاٹیج انڈسٹری پلاٹوں پر قبضہ ‘ رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت برہم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260217-08-9
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر قبضے کیخلاف متاثرین کی درخواست کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر قبضے کیخلاف متاثرین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالتی حکم پر قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کی جاسکی عدالت نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ایک برس سے زائد ہوگیا ہے کمیٹی نے تاحال اپنا کام نہیں کیا ہے۔ سرکاری وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ الاٹیز سے ملاقاتیں جاری ہیں ، ان سے مل کر جلد لائحہ عمل بنالیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 1993 سے لیکر متاثرین دربدر ہیں، کے ایم سی نے پلاٹ کاٹیج انڈسٹریز کیلئے لانڈھی میں الاٹ کیے، 1993سے درخواست گزاروں کو زمین کا قبضہ نہیں ملا۔ عدالت نے درخواست کی سماعت مزید ایک ہفتے کیلیے ملتوی کردی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔