data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی عدالت عظمیٰ نے شادی کے جھوٹے وعدے کے ذریعے جنسی زیادتی کے ایک اہم کیس کی سماعت کے دوران شادی سے پہلے کے تعلقات پر سخت ہدایت دی ہے۔

 عدالت نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوتے ہیں، اس لیے ایسے تعلقات میں بہت احتیاط برتنی چاہیے اور لڑکیوں کو کسی پر بھی بلاوجہ بھروسا نہیں کرنا چاہیے۔

یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ نے 16 فروری کو اس وقت سنایا جب وہ ایک ایسے شخص کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کر رہی تھی جس پر الزام ہے کہ اس نے شادی کا وعدہ کرکے ایک خاتون کے ساتھ تعلق قائم کیا جبکہ وہ پہلے سے شادی شدہ تھا اور بعد میں دوسری خاتون سے شادی کر لی تھی۔

 جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس اجول بھوئیاں کی بنچ نے اس کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس ناگرتنا نے کہا کہ شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے سے پہلے احتیاط ضروری ہے، ممکن ہے کہ یہ سوچ پرانی لگے، لیکن شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوتے ہیں۔

اس تعلق میں جو بھی اتار چڑھائو آئے، ہم یہ نہیں سمجھ سکتے کہ شادی سے پہلے یہ تعلق کیسے قائم کیا جا سکتا ہے، آپ کو بہت محتاط رہنا چاہیے اور شادی سے پہلے کسی پر بھی بھروسا نہیں کرنا چاہیے۔

مدعیہ کے مطابق، تقریباً 30 سالہ خاتون کی ملاقات ملزم سے 2022 میں ایک شادی کے ویب سائٹ کے ذریعے ہوئی۔

مدعیہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے شادی کا وعدہ کیا اور اسی بنیاد پر اس کے ساتھ دہلی اور بعد میں دبئی میں کئی بار تعلق قائم کیے۔

 عدالت کو بتایا گیا کہ مدعیہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس نے جنوری 2024 میں پنجاب میں دوسری خاتون سے شادی کر لی تھی۔

 مدعیہ نے الزام لگایا کہ دبئی کے دوران ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ تعلق قائم کیا اور اس کی اجازت کے بغیر اس کے انٹرنیٹ ویڈیو ریکارڈ کیے، اس کے بعد ملزم نے ویڈیوز کو شیئر کرنے کی دھمکی دی۔

سماعت کے دوران جسٹس ناگرتنا نے سوال کیا کہ مدعیہ دبئی کیوں گئی؟، سرکاری وکیل نے بتایا کہ دونوں کی ملاقات شادی کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی اور وہ شادی کے ارادے سے ملے تھے۔

 جسٹس ناگرتنا نے کہا کہ اگر مدعیہ واقعی شادی کے معاملے میں سنجیدہ تھی تو اسے شادی سے پہلے ایسے سفر پر نہیں جانا چاہیے تھا۔

عدالت نے مزید کہا کہ اگر وہ اتنی سنجیدہ تھی تو شادی سے پہلے سفر نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم انہیں ثالثی کے لیے بھیجیں گے۔

یہ ایسے کیس نہیں ہیں جہاں باہمی رضا مندی سے تعلقات قائم ہونے پر سزا دی جائے۔ اس کیس کی اگلی سماعت بدھ کو طے کی گئی ہے، جس میں عدالت مزید دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنائے گی۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شادی سے پہلے کے دوران کی سماعت شادی کے

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان

پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا  اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی